ٹی20 ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے مات دیدی
ٹی20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی اور ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 140 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 32 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، نسانکا نے 50 رنز جبکہ کمل مشرا نے 46 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار نبھایا۔
میچ کی ٹاس سری لنکن کپتان نے جیتی اور بنگلادیشی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے شمیم حسین نے 42 اور ذاکر علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور مشکل ترین وقت میں ٹیم کے اسکور میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔
بنگلادیشی کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے اور اوپننگ جوڑی تنزید حسین اور پرویز حسین ایمان بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے ونندو ہسارنگا نے 2، نوان تھوشارا اور دشمانتا چیمیرا نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیشی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ہم نے پچ کی تازہ صورتحال دیکھی ہے اور پہلے بنگلادیش کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف 51 رنز فتح
-
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
-
پاکستان کا 2035 تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے حصول کیلئے پلان کیا ہوگا؟
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستانی بیٹر سائرہ جبین انجری کے باعث ایونٹ سے باہر
-
سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی کو پاگل شخص قرار دیا
-
آئی سی سی نے 2035 تک بڑے مینز کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی
-
ایران کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا آئندہ ہفتوں میں دورۂ پاکستان متوقع
-
قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود ’صائم ایوب‘ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے