پاکستان اور بھارت کا دبئی میں بڑا میچ کل، ٹکٹ 13 لاکھ روپے تک پہنچ گیا
دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑی حریف ایک بار پھر دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ٹی 20 ایشیا کپ کے گروپ اے کا میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔
حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔
دبئی کے گرم موسم میں یہ میچ کھیلا جائے گا، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔
بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے، میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
اس بڑے مقابلے کے ٹکٹس کی مانگ میں بدستوراضافہ ہورہا ہے، ٹکٹوں کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہوکر 13 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل
-
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، جیمی اسمتھ فارم کی بحالی کے لیے پُرامید
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آج ویلز کیخلاف اہم میچ کیلئے میدان میں اترے گی
-
پاکستان گولڈ کی پاکستان وائٹس کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی، فائنل میں گرینز سے مقابلہ
-
’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح