ارشد ندیم کے تاریخی اولمپک گولڈ میڈل کو ایک سال مکمل
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ جیولین تھرور ارشد ندیم کے پاکستان کے لیے اولمپک مقابلوں میں تاریخ رقم کیے ہو ئے آج ایک سال ہو گیا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے آج کے دن 8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
پاکستان نے ارشد ندیم کی بدولت 40 برسوں کے بعد اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ارشد ندیم نے پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے کے لیے میں بہت پر عزم تھا پاکستان کا پوری دنیا پاکستان کا نام روشن کرنے بہت عزت ملی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں میڈل جیت کر پاکستان واپس آیا تو حکومت اور عوام نے بہت عزت دی ،مجھے بہت انعامات سے نوازا گیا جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میں اس وقت ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تیاری کر رہا ہوں اور میں پر عزم رہوں گا کہ میں نے اولمپکس 2028 کے لیے بھی بھرپور تیاری کرنی ہے لیکن اس وقت میرا ہدف ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ ہے جس طرح سب نے اولمپکس کے لیے دعا کی اب بھی دعا کریں کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔
-
سکندر رضا زمبابوے کیجانب سے سب زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ کا دورہ، شائقین کو پریشانی
-
فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟
-
دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان
-
سر گیری سوبرز کے انتقال پر بابر اعظم کا اظہارِ افسوس
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کیا روہت شرما کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا؟
-
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
-
فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کی جنگ، فرانس اور انگلینڈ آج آمنے سامنے