August 07, 2025 | 01:55 pm

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ فیفا ویمن فٹبال کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت تین درجے بہتری حاصل کرلی ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن 154 ہو گئی ہے جو اس سے قبل 157 ویں پوزیشن پر تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس ایک ہزار سے زائد ہوئے ہیں۔ فیفا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے مجموعی پوائنٹس 1007 ہو چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں ایشین کوالیفائر میچز میں انڈونیشیا اور کرغیزستان کے خلاف فتوحات شامل ہیں جس کی بدولت پاکستان ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید خبریں