پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت سے انکار: ہاکی انڈیا کا دعویٰ
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
ہاکی انڈیا کے ایک آفیشل نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے پر آمادہ تھی، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت کا سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ہاکی انڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتی۔
ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جولائی کے آخر میں ویزوں کے لیے درخواست دی تھی تاہم اب فیڈریشن نے شرکت سے انکار کر دیا ہے اور اب اس انکار کے بعد ہاکی انڈیا نے بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر ایشیا کپ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈول ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جو نئیر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔
-
بابر نے اتنا اسکورکیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں: اظہر محمود
-
ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلادیتے ہیں: حسن علی
-
ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں: سہیل تنویر
-
پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے سینٹرل پولینڈ اوپن میں سلور میڈل جیت لیا
-
پی ایس ایل الیون: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست
-
پی ایس ایل 11:ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرا دیا
-
پاک زمبابوے ویمن کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹو نکالنا مشکل ہوجاتا ہے، محمد رضوان
-
مسلسل ساتویں شکست، راولپنڈیز پلے آف کی دوڑ سے آؤٹ
-
انگلش کرکٹر معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کو کیوں ترجیح دی؟
-
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگ کے چیلنجز کیلئے بھرپور تیاری
-
پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان