جرمن کلب کا فلسطینیوں کیخلاف بیانات پر اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ کرنے سے انکار
جرمنی کے فٹبال کلب Fortuna Dusseldorf نے فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر اسرائیلی فٹبالر شون ویسمین سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمنی کے سیکنڈ ڈویژن کے فٹبال کلب فورچونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی فٹبالر شون ویسمین کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ ان کے فلسطینیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر دیے گئے متنازع اور اشتعال انگیز بیانات ہیں۔
فٹبال کلب نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اعلان کلب کے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ایک آن لائن پٹیشن کے بعد کیا گیا، جس میں اسرائیلی فٹبالر کے ماضی کے بیانات کو بنیاد بناتے ہوئے کلب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ معاہدہ نہ کرے۔
شائقین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فٹبالر کے ساتھ معاہدے سے کلب اور اس کے مداحوں کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں شون ویسمین نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر غزہ کو نقشے سے مٹانے کی حمایت میں پوسٹس کو لائیک اور شیئر کیا تھا۔
ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیلی فٹبالر نے2 فلسطینی قیدیوں کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ انہیں سر میں گولی کیوں نہیں ماری جا رہی؟
یہ تمام بیانات فٹبال کلب کے شائقین اور انتظامیہ کے لیے ناقابل قبول ثابت ہوئے، جس کے بعد کھلاڑی سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
آئی سی سی اجلاس، ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی
-
فیفا کے صدر کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ
-
ایشز جیتنے کی فکر، ای سی بی نے میک کولم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا
-
بھارت کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست، انگلینڈ نے سیریز 0-4 سے جیت لی
-
ومبلڈن ٹینس: لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے جیت لیا
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے ایک ہفتے بعد جنوبی افریقی فٹبالر چل بسا
-
پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
-
پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر