ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔
یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جہاں ڈبلیو سی ایل کی جانب سے روا رکھے گئے دوہرے معیار اور متعصبانہ سلوک پر شدید مایوسی اور سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستانی کرکٹرز آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گے۔
پی سی بی کے مطابق ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر ایک ایسی ٹیم کو پوائنٹس دیے جو میچ کھیلنے کے لیے میدان میں ہی نہیں اتری، جو کھیل کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
پاک بھارت میچ کی منسوخی کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز کو پی سی بی نے متعصب اور دوغلا مؤقف قرار دیا۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ کھیلوں کو سیاسی اور کمرشل مفادات کے تابع کر کے، ٹورنامنٹ کے اصل مقصد اور کھیل کی روح کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
پی سی بی نے ڈبلیو سی ایل کے اس جانبدارانہ رویے کو بین الاقوامی کھیلوں کے لیے خطرناک رجحان قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو ایسے ٹورنامنٹ میں بھیجنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے جہاں کھیل کو سیاست کی عینک سے دیکھا جائے۔
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی" جاری
-
سابق کھلاڑیوں کی تنقید ہمارے لئے نئی نہیں ہیں: سرفرازاحمد
-
ڈھاکا ٹیسٹ: شکست، جرمانہ اور پوائنٹس کٹوتی، پاکستان ٹیم پر تین وار
-
این سی اے وائٹ بال کیمپ کا آغاز، کھلاڑیوں کی کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتیں
-
عاکف جاوید انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر فالکنز میں شامل
-
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی تیاری
-
پاکستان ٹیم کی تازہ دم ہونے کیلئے سلہٹ میں شاپنگ
-
پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے ہرادیا
-
پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ
-
سہلٹ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ