بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر
اینڈرسن -ٹنڈولکر ٹرافی میں میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
اوول میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے۔
انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی، بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 396 رنز بنا کر انگلینڈ کو جیت کے لیے 374رنز کا ٹارگٹ دیا۔
آج کھیل کے پانچویں دن کا آغاز انگلینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان اور 339 رنز سے کیا جب وکٹ پر جیم سمتھ 2 اور جیم اورٹن موجود تھے۔
جیم سمتھ بغیر کسی اضافے کے محمد سراج کا نشانہ بنے ان کے بعد جیم اورٹن 9 رنز بنا سکے، پھر جوش ٹنگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، گس اٹکنسن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ زخمی بازو کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے کرس ووکس صفر پر ناٹ آؤٹ رہے ، یوں پوری ٹیم 367 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا میچ بھارت نے 336 رنز اپنے نام کیا اور سریز کا تیسرا میچ انگلش ٹیم نے 22 رنز سے جیتا۔
اینڈرسن -ٹنڈولکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈار ہوا اور آج آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست اٹھانی پڑی۔
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
-
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز کی پاکستان گولڈ کے خلاف 128 رنز سے فتح