تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کی گفتگو منظرعام پر
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ لاڈرہیل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسپنر سفیان مقیم کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی جس میں سفیان نے اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں شاہین آفریدی نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے سفیان مقیم سے سوال کیا کہ انہوں نے ایسی شاندار بولنگ کیسے کی؟ اس پر نوجوان اسپنر نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ سیریز جیت گئے ہیں اور جن لوگوں نے دعائیں کیں اُن کا بھی شکریہ، کوچ نے جو پلان دیا اسی پر عمل کرنے کی کوشش کی۔
شاہین نے اگلا سوال کیا کہ جب آپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوتے تو خود کو کیسے تیار رکھتے ہیں؟ جواب میں سفیان مقیم نے کہا سینیئرز اور کوچز جانتے ہیں کہ میں کس کنڈیشن میںاچھا ہوں، میں اپنی محنت جاری رکھتا ہوں اور اُسی کنڈیشن کے لئے بہتر ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔
سفیان مقیم نے کہا کہ آج کا تیسرا میچ کافی مشکل تھا کیونکہ گیند بریک نہیں ہو رہا تھا، اس لیے وہ ہارڈ لینتھ پر بولنگ کر رہے تھے اور اللہ نے کامیابی دی۔
انہوں نے کہا کہ آخری اوورز میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، جیسے دوسرے میچ میں آپ نے باؤلنگ کی وہ میچ جیت سکتے تھے مگر وہ ہمارے نصیب میں نہیں تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور اب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو تروبہ (ویسٹ انڈیز)میں کھیلی جائے گی۔
-
آسٹریلیا سیریز: محمد رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان
-
طاہر زمان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر فائز
-
وسیم اکرم اور مصباح الحق فریضۂ حج کی سعادت کیلئے روانہ
-
ہم نے رنز کرنے ہیں نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے: وہاب ریاض
-
صاحبزادہ فرحان کو دمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا
-
فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرلی
-
ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ
-
سلمان علی آغا کو سلہٹ ٹیسٹ میں غصہ مہنگا پڑگیا
-
شکست سے میں اور ٹیم بھی دلبرداشتہ ہیں: شان مسعود
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان
-
شان مسعود نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پاکستانی کوہ پیماء سہیل سخی کا کارنامہ

