این سی اے میں بائیو مکینکس لیب جلد مکمل فعال ہوگی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بائیو مکینکس لیب اگلے چند ہفتوں میں مکمل طور پر فعال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ 8 برس قبل بائیو مکینک لیب کو مقامی یونیورسٹی کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اب اسے این سی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ این سی اے کے احاطے میں پہلے سے قائم بلڈنگ کو مکمل کیا جا رہا ہے جہاں یہ لیب قائم کی جائے گی۔ پی سی بی کی یہ بائیو مکینکس لیب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ لیب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کے تعمیراتی کام مکمل ہو تے ہی بائیو مکینک لیب این سی اے منتقل ہو جائے گی اور پھر لیب کے مکمل فعال ہونے سے این سی اے میں موجود باؤلرز کے ایکشن پر تفصیلی کام ہوگا۔
واضح رہے کہ این سی اے میں لیب کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے ایک مکمل پلان ترتیب دے دیا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں
-
نیشنل ٹی 20 کپ آج سے پشاور میں شروع ہوگا
-
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا