ہم ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر سیریز کھیل رہے ہیں: سلمان علی آغا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے جتنی بھی سیریز کھیلی ہیں یا آگے کھیلنی ہیں وہ تمام ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کھیل رہے ہیں۔
لاؤڈر ہل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز اب ویسٹ انڈیز پھر ٹرائی نیشن اور ایشیا کپ یہ تمام سیریز ورلڈ کپ کو دیکھ کر کھیل رہے ہیں اور ہمارا گول یہی ہے کہ ورلڈ کپ کو کیسے جیتنا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ دبئی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں اور ان کنڈیشنز کے بعد جب دبئی جائیں گے تو ہمیں اس کا کافی فائدہ ہوگا، کہہ سکتے ہیں کہ پہلے دو میچز سے آج کی پچ بہتر تھی۔
سلمان علی آغا نے بتایا کہ میں نے آج بالنگ کرنے کا سوچا تھا مگر دو بائیں ہاتھ کے بیٹرز کھیل رہے تھے اور ایک اینڈ سے صائم ایوب کر رہا تھا، دیکھنا ہوتا ہے کہ دونوں طرف سے پریشر کیسے بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں صائم ایوب اچھی بالنگ کر رہا تھا دوسری طرف پریشر بڑھانے کے لیے صفیان مقیم سے بھی بالنگ کروانی تھی مگر آگے آپ مجھے بالنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ اگر 160یا 170 کرتے ہیں تو ڈیفینڈ کر لیں گے مگر جس طرح سے اوپنرز نے آغاز دیا اور ایسا اسٹارٹ ملے تو آپ 180 یا 190 کر لیتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اچھا اسٹارٹ دے رہے ہیں اور دونوں کے لیے خوشی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ دونوں آگے بھی ایسی پرفارم کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا کہ پاور پلے میں جب گیند پرانا ہوگا تو جتنا بھی اچھا پچ ہو گیند گرپ ضرور کرے گا اور وہی ہوا، ڈیتھ اوورز میں حارث اور صفیان نے جس طرح سے بالنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔
-
فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست، تیونس نے ہیڈ کوچ کی چھٹی کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: زیدان اقبال کیساتھ پاکستانی شناخت بوٹس پر نمایاں ہو گی
-
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا ریکارڈ ساز آغاز، تین دن میں 44 ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے
-
بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا

