August 04, 2025 | 09:08 am

پرو ہاکی لیگ: فیڈریشن کے علاوہ کسی کو بیان دینے کا اختیار نہیں: رانا مجاہد

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے افواہوں پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کے نام نہاد ترجمان بن کر باتیں کرنے والوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کوئی بیان دیں۔

رانا مجاہد نے واضح کیا کہ پرو ہاکی لیگ کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ فیصلہ یا اعلان نہیں ہوا ہے، ایف آئی ایچ نے 12 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔

رانا مجاہد نے بتایا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے اور اسپورٹس بورڈ کا کردار اس معاملے میں بہت مثبت رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کے حوالے سے پیغام عسکری قیادت تک بھی پہنچایا جا رہا ہے اور امید ہے مثبت پیغام آئے گا لیکن تاحال پھیلائی جانے والی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔