پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سریز 2-1 سے جیت لی
پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں13 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔
لاڈرہیل میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا اور 98 گیندوں میں 138 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں میں 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے 49 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کئے۔
پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 138 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان کی گری ان کے بعد حسن نواز 158 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اور ان کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان ٹیم کو 170 کے مجموعی اسکور پر چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 66 رنز بنا چکے تھے، خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر سمیت روسٹن چیز اور شیمر جوشف کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں اسے فیصلہ کن میچ میں شکست اٹھانی پری۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور صفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
محمد نواز نے 7 وکٹوں کے عوض سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ حاصل کیا جبکہ 53 گیندوں میں 74 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹر جیول اینڈریو نے 24 اور ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر ایلک ایتھنیز نے 60 رنز بنائے، کپتان شاہی ہوپ7 اور شیرفین ردرفورڈ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
روسٹن چیز 15 رنز پر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر بغیر رن بنائے صفیان مقیم کا شکار بنے، روماریو شیفرڈ 4 اور گڈاکیش موتی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو تروبہ (ویسٹ انڈیز)میں کھیلی جائے گی۔
-
بابراعظم کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ سامنے آگئی
-
ڈھاکا ٹیسٹ: چائے کے وقفے تک بنگلا دیش کے 3 وکٹ پر 201 رنز
-
بی سی سی آئی کا آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور غیرمتعلقہ افراد کی آمدورفت پر سخت ایکشن
-
سوریا کمار یادو کی کپتانی خطرے میں، بھارتی بورڈ کسے نیا ٹی 20 کپتان بنانے کا سوچ رہا ہے؟
-
ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے
-
دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی: بھارتی وزارتِ کھیل
-
ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے
-
بابراعظم پاکستان کے بہترین پلیئر اور بیٹر ہیں: شان مسعود
-
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
-
دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کو سرکردہ کرکٹرز کی عدم دستیابی کا سامنا
-
ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے پر آمادہ