August 03, 2025 | 10:37 pm

انگلینڈ بھارت اوول ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

—تصویر بشکریہ کرک انفو

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا اوول ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔

انگلینڈ نے 374 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 339 رنز بنا لیے۔

اوول ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 35 رنز، جبکہ بھارت کو 4 وکٹیں درکار ہیں۔

انگلینڈ کے جیمی اسمتھ 2 اور جیمی اوورٹن 0 پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ جوروٹ 105 اور ہیرو بروک 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔