July 12, 2025 | 02:09 pm
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
سات بار کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
جمعہ کو لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سِنر نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ۔
اٹلی کے جینک سینر نے دوسرے سیمی فائنل میں 7 بار کے ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ کو مسلسل 3 سیٹس3-6، 3-6، 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔
جینک سِنر نے پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
اس سے قبل ومبلڈن 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز امریکا کے ٹیلر فِرٹز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو اٹلی کے جینک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید خبریں
-
امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
-
البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے
-
فرنچ اوپن ٹینس: جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں
-
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
-
نیٹلی اے بیکر پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی سے متاثر
-
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
-
آسٹریلوی ہائی کمیشن کی پاکستان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
-
پرو لیگ سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی باہر
-
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی ذمہ داریاں مکمل
-
ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی: شاہین آفریدی