پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ لاس اینجلس اولمپکس 1984کے گولڈ میڈلسٹ ہاکی اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی صورتحال ہے انہوں نے ہمارا پانی بند کیا ہوا ہے ہم کیسے سوچ سکتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی وہاں جائیں اور کھیلیں اگر چلے بھی جاتے ہیں تو جو ماحول ان کو دیا جائے گا وہ ایک قید ہو گی اور قید میں کھلاڑی کیا پرفارم کریں گے۔
اولمپئین توقیر ڈار نے کہا کہ ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا ہو گا اگر شفٹ نہیں کرنا تو پھر پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرائیں۔
اولمپئین خواجہ جنید نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت جانے کے لیے حکومت جو فیصلہ کرے اس کے مطابق چلنا چاہئے ہم اس وقت بھارت کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں اور اب جو صورتحال ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
خواجہ جنید نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے نیوٹرل وینیو ہی ترجیح ہونی چاہئے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی طرح سخت موقف اپنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہئے کہ وہ ایشیا کپ میں اپنے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کرے اگر نیوٹرل وینیو کو نہیں مانا جاتا تو بھارت سے ایونٹ کو تبدیل کر دینا چاہئے۔
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
-
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز کی پاکستان گولڈ کے خلاف 128 رنز سے فتح

