کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے والے 28 سالہ بولر احمد دانیال کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احمد دانیال نے کہا ہے کہ مجھے آئیڈیا نہیں تھا کہ میرا نام پاکستان ٹیم میں آئے گا ، این سی اے کوچز نے کھلاڑیوں پر سخت محنت کی،میری بولنگ میں پختگی چیمپئنز کپ سے آئی چیمپئنز کپ میں شاہین آفریدی کی قیادت میں سیکھنے کا موقع ملا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ عاقب جاوید سے اپنی بولنگ میں بہتری کے لیے بات کرتا رہتا ہوں،کوشش ہوتی ہے کہ اپنے سینئرز سے سیکھتا رہوں،این سی اے میں کافی سخت ٹریننگ کی ہے۔
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کےتربیتی کیمپ میں جمعے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلا گیا، اس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ مشقوں اور نیٹ سیشنزمیں حصہ لیا، کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور خامیوں کا بگور جائزہ لیا۔
کیمپ میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ 5 وائٹ بال کرکٹرزکوبھی شامل کیا گیا ہے جن میں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورمحمد وسیم جونیئرشامل ہیں۔
پاکستان ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی جہاں وہ 20، 22 اور 24 جولائی کوتین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی اس کے بعد قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکہ اورٹرینیڈاڈ میں سیریزکھیلے گی۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ شین میکرموٹ فیلڈنگ کوچ اور گرانٹ لوڈہن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
دریں اثناء لاہور میں مون سون کی بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں۔ قومی ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے ا سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ تاخیر کا شکار ہو گئے۔ کیمپس کے نئے شیڈول کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی" جاری
-
سابق کھلاڑیوں کی تنقید ہمارے لئے نئی نہیں ہیں: سرفرازاحمد
-
ڈھاکا ٹیسٹ: شکست، جرمانہ اور پوائنٹس کٹوتی، پاکستان ٹیم پر تین وار
-
این سی اے وائٹ بال کیمپ کا آغاز، کھلاڑیوں کی کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتیں
-
عاکف جاوید انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر فالکنز میں شامل
-
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی تیاری
-
پاکستان ٹیم کی تازہ دم ہونے کیلئے سلہٹ میں شاپنگ
-
پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے ہرادیا
-
پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ
-
سہلٹ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ