پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
رپورٹ: عتیق الرحمان۔۔۔پاکستان انڈر۔18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔
پاکستان نے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، مقرر وقت تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا پاکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر کامیابی حاصل کی گول کیپر غلام مصطفی نے فیصلہ کن گول روک کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا سیمی فائنل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان نے پہلے آٹھ منٹ میں دو گول داغ دیے پنالٹی کارنر پر پہلے عبداللّٰہ اعوان نے گول کیا پھر شہباز حسن نے گول کرکے برتری دگنی کردی پھر ملائشییا نے کم بیک کیا اور اوپر نیچے تین گول کرکے پاکستان کے خلاف تین دو کی برتری حاصل کرلی، جو زیادہ دیر برقرار نہ رہی۔
شہباز حسن نے گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا پہلے تین شوٹ پر پاکستان گول کرنے میں کامیاب ہوا۔
ملائشییا نے تین میں سے ایک شوٹ آؤٹ ضائع کیا پاکستان کی برتری تین دو ہوگئی، پاکستان نے چوتھا شوٹ آؤٹ ضائع کیا تو مقابلہ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔
حنظلہ علی نے پانچویں شوٹ آؤٹ پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی فیصلہ کن پنالٹی شوٹ پاکستان کے گول کیپر غلام مصطفی نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔
پاکستان کا فائنل میں مقابلہ جاپان سے ہوگا جو اتوار کو کھیلا جائے گا۔
-
عثمان خان پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے
-
کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی
-
فرحان یوسف نے پہلے پریکٹس سیشن میں ہی متاثر کیا، کوچ اوٹس گبسن
-
پشاور زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک، قومی ریکارڈ بھی بنادیا
-
اعظم خان کی اپنا وزن کم کرنے سے متعلق دلچسپ تشبیہ
-
نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی، وہ ہی مکمل کرے گی: ترجمان پی سی بی
-
اسمتھ کی سنچری کے جواب میں عثمان کی سنچری، کنگزمین نے سلطانز کو شکست دے دی
-
پی ایس ایل میچز فلڈ لائٹس میں کرانے پر پی سی بی سے جواب طلب
-
نشہ آور شے استعمال کرنے کا معاملہ، پی سی بی کا محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
-
پی ایس ایل 11: پشاور کی 8ویں فتح، کراچی کو 7 وکٹوں سے شکست
-
پی ایس ایل میں ابھرتا ستارہ، سمیر منہاس کی نظریں قومی ٹیم پر مرکوز
-
ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ