8 پاکستانی کھلاڑی تھائی لینڈ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلئے منتخب
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل پی ایس بی باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ 2025ء گزشتہ روز اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے 122 کھلاڑیوں نے 23 مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی۔
سینئر، جونیئر، ماسٹر، ایتھلیٹک فزیک اور اسپورٹس فزیک کی کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے، جن کا ورلڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن، ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور صوبوں سے آئے ماہر ججز پر مشتمل جیوری نے جائزہ لیا۔
مقابلوں کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 8 کھلاڑیوں اعجاز احمد، فراصت علی، محسن اقبال، محمد شکیل، بلال احمد، اسامہ سعید، ہارون رشید اور فیضان گل کو رواں سال ہونے والی 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ 2025ء کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
چیمپئن شپ کے مہمانِ خصوصی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور تھے جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سعید اختر، اراکین نصر اللّٰہ رانا، فرمان خان، سہیل گل اور معروف نیوٹریشن ایکسپرٹ ڈاکٹر نبیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور نے چیمپئن شپ اور پہلے اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ باڈی بلڈنگ کے کھیل کو قومی سطح پر فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہماری کارکردگی خود گواہی دے گی۔
-
ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
-
زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی
-
یووراج سنگھ نے اپنے کینسر کی بیماری سے لڑنے کی روداد سنا دی
-
پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی: سکندر رضا
-
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی
-
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا
-
زلمی کی کنگز کیخلاف 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی
-
بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
-
برازیل کی خاتون فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
-
مالدیپ کی پاکستان کو چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت
-
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے