جوروٹ کیرئیر کی 37ویں سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر
انگلش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جوروٹ کیرئیر کی 37ویں سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر ہیں۔
لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم آج 251 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے پہلی اننگز آگے بڑھائے گی۔
آج کھیل کے دوسرے دن جوروٹ 99 اور کپتان بین اسٹوکس 39 رنز سے دن کا آغاز کریں گے۔
کھیل کے پہلے دن انگلش اوپنر بین ڈکٹ 23 رنز بنا کر نتش کمار کا شکار بنے پھر نتش کمار نے ہی زیک کرالی کو 18 رنز پر چلتا کیا۔
انگلش ٹیم کو تیسرا نقصان اولی پاپ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب ٹیم کو مجموعی اسکور 153 تھا ایسے میں وہ 44 رنز بنا کر جڈیجا کی گھومتی ہوئی گیند پر کیچ تھما بیٹے، ان کے بعد 172 کے مجموعی اسکور پر ہیری بروک صرف 11 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز فی الحال ایک ایک سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلا میچ 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا جبکہ بھارت نے دوسرے میچ 336 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان