بھارت کی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا
بھارت کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو ان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ رادھیکا نے کئی ملکی اور غیر ملکی ٹینس ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے وقت رادھیکا اور ان کے والد کے علاوہ گھر پر کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا۔
رادھیکا کو ان کے والد کی جانب سے متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، بھارتی ٹینس کھلاڑی کے قتل کی اطلاع اسپتال حکام نے پولیس کو دی۔
رپورٹس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے، رادھیکا کے والد ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی اور بالخصوص انسٹاگرام ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق قتل کے بعد رادھیکا کے والد کو حراست میں لے کر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
-
سکندر رضا زمبابوے کیجانب سے سب زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ کا دورہ، شائقین کو پریشانی
-
فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟
-
دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان
-
سر گیری سوبرز کے انتقال پر بابر اعظم کا اظہارِ افسوس
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کیا روہت شرما کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا؟
-
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
-
فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کی جنگ، فرانس اور انگلینڈ آج آمنے سامنے