July 09, 2025 | 05:38 pm

انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ کے میچ میں پاکستان چین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے گول اسکور کیا۔ ہاف ٹائم تک پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی پھر ایک اور گول داغ کے پاکستان نے 1 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری پر میچ ختم کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے، قومی ٹیم نے 4 میچز کھیلے اور 12 پوائنٹس کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کا سیمی فائنل جمعہ کو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔