July 09, 2025 | 03:41 pm

بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

انگلش کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف کل سے لارڈز میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، جوفرا آرچر نے آخری ٹیسٹ فروری 2021 میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔

تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،جوش ٹنگ کی جگہ جوفرا آرچر کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش اسکواڈ میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ،جو روٹ ، ہیروبروک پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بین اسٹوکس،جیمی اسمتھ،کرس ووکس،برائیڈن کارس اور شعیب بشیر بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کےدرمیا ن تیسرا ٹیسٹ میچ 10 جولائی سے لارڈز میں کھیلاجائےگا اور پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔