July 09, 2025 | 08:51 am

نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ٹیم ڈنر کا اہتمام

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کوچز اوروائٹ بال کیمپ کے کھلاڑیوں کی شرکت کی۔

ڈنر سےقبل کھلاڑیوں اور کوچز نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان مینز وائٹ بال کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں بابر اعظم، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر بھی مدعو ہیں۔

سلمان علی آغا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار ہیں جبکہ اسکواڈ میں عباس آفریدی، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، صائم ایوب اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، خوشدل شاہ، سلمان مرزا، صوفیان مقیم اور محمد نواز شامل ہیں۔