July 09, 2025 | 09:36 am

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، پاکستان شاہینز کا پہلا میچ 14 اگست کو ہوگا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلیا کی ناردرن ٹیری ٹوری نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ٹاپ اینڈ ٹوئنٹی سیریز سے 24 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز شرکت کرے گی۔

پاکستان شاہینز کا 14 اگست کو بنگلہ دیش اور 16 اگست کو اسکارچرز کے خلاف میچ شیڈولڈ ہے۔

اس کے بعد پاکستان شاہینز 18 اگست کو رینیگیڈز ، اور 20 اگست کو اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کھیلے گی۔

اگلے میچ میں پاکستان شاہینز اور نیپال 22 اگست کو مد مقابل ہوں گی ، سیریز کا فائنل 24 اگست کو ہو گا۔ سیریز 14 سے 24 اگست تک کھیلی جائے گی۔