ومبلڈن ٹینس: ٹیلر فرٹز اور آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس کے کیرن کاچانووو کو شکست دی۔
ویمن سنگلز میں نمبر سیڈڈ پلیئر بیلاروس کی آریانا سبالانکا نے جرمنی کی لاورا سیگمنٹ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کےمینز کوارٹر فائنل میں امریکا کے ٹیلرنے روس کے کیرن کاچانووو کو کے خلاف پہلے 2 سیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔
انہوں نے حریف کے خلاف 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے سیٹ میں کیرن کاچانووو نے کم بیک کیا اور ٹیلر فرٹز کے خلاف 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔
امریکی کھلاڑی کے خلاف چانووو نے چوتھے سیٹ میں بھی سخت مقابلہ کیا لیکن ٹیلر فرٹنز نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ویمنز سنگلز میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی بیلاروس کی آریانا سبالنکا جرمن حریف لاورا سیگمنٹ کے خلاف پہلا سیٹ 4-6 سے ہار گئیں لیکن دوسرے سیٹ میں انہوں نے 6-2 اور فیصلہ کن سیٹ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل
-
ورلڈ کپ فتح کا جشن سوگ میں تبدیل، اسپین میں فاؤنٹین گرنے سے مداح جاں بحق
-
خواتین ٹینس کھلاڑیوں کیلئے جینیاتی جنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا
-
سکندر رضا زمبابوے کیجانب سے سب زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ کا دورہ، شائقین کو پریشانی
-
فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟