July 08, 2025 | 12:19 pm

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

سلمان علی آغا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار ہیں۔

پاکستان اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عباس آفریدی، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، صائم ایوب اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، خوشدل شاہ، سلمان مرزا، صوفیان مقیم اور محمد نواز شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی اور تمام میچز شیرِ بنگال نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔