July 08, 2025 | 10:38 am

ومبلڈن گرینڈ سلم ٹینس: میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا


رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ومبلڈن گرینڈ سلم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا۔

واضح رہے کہ روس کی 18 سالہ ٹینس اسٹار میرا آندریوا کی ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کو دیکھنے کی خواہش تھی۔

میرا آندریوا نے پہلی مرتبہ سنٹر کورٹ پر ومبلڈن ڈبیو کیا، اور ان کی یہ خواہش پری کوارٹر فائنل میں اس وقت پوری ہوئی جب راجر فیڈرر نے ان کا میچ دیکھا۔

میرا اندریوا کا میچ دیکھنے کے لیے رائل باکس میں راجر فیڈرر بھی موجود تھے۔ میرا آندریوا نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ میں رائل باکس میں نہ دیکھوں۔

میرا آندریوا کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر میں نے رائل باکس میں دیکھا تو میرا فوکس کھو جائے گا۔

میرا آندریوا نے پوسٹ میچ میں راجر فیڈرر کو دیکھتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ یہ میرے لئے بڑا معنیٰ رکھتا ہے کہ آپ نے میرا میچ دیکھا۔

میرا اندریوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرا ایک خواب تھا کہ میں زندگی میں آپ کو دیکھوں جب میں نے آپ کو دیکھا تو نروس ہو گئی۔

واضح رہے کہ میرا آندریوا 2007کے بعد ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔