انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی
چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہاف ٹائم تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا مگر پھر پاکستان نے آخری دو کوارٹر میں شاندار کھیل پیش کیا اور تین کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ ایوان اور ہنزیلہ علی نے دو دو جبکہ عاطف علی اور عاصم نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ٹیم کل چین کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تین میچز میں 23 گول کئے ہیں اور پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک صرف تین گول ہوسکے ہیں۔ پاکستان ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔
پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے مات دی تھی پھر دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔
-
بابر نے اتنا اسکورکیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں: اظہر محمود
-
ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلادیتے ہیں: حسن علی
-
ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں: سہیل تنویر
-
پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے سینٹرل پولینڈ اوپن میں سلور میڈل جیت لیا
-
پی ایس ایل الیون: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست
-
پی ایس ایل 11:ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرا دیا
-
پاک زمبابوے ویمن کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹو نکالنا مشکل ہوجاتا ہے، محمد رضوان
-
مسلسل ساتویں شکست، راولپنڈیز پلے آف کی دوڑ سے آؤٹ
-
انگلش کرکٹر معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کو کیوں ترجیح دی؟
-
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگ کے چیلنجز کیلئے بھرپور تیاری
-
پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان