ایشیا کپ ہاکی اور جونیئر ورلڈکپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکوک
رپورٹ: عبدالماجدبھٹی۔۔۔ بھارتی حکومت کھیلوں میں سیاست کو شامل کرکے پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات منقطع رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
بھارت میں ایشیا کپ ہاکی اور جونیئر ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکوک ہے۔ ستمبر میں بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ بھارت کو اگر حکومت نے اجازت دے دی تو ایشیا کپ دبئی میں ہوگا ۔بھارت 29 اگست سے 7 ستمبر تک بہار کے نئے تعمیر شدہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والا ہے، اس کے بعد 28 نومبر سے 10 دسمبر تک تامل ناڈو میں جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا۔
پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 2018 میں ہاکی ورلڈ کپ کھیلنےکے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں جاپان، کوریا، چین، ملائیشیا، عمان اور چائنیز تائپے کی میزبانی کرے گا۔
دریں اثنا، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کو پول بی میں چلی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ رکھاکیا گیا ہے۔جب کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کا سفر کر رہی ہے،بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ابھی تک حکومتی کلیئرنس جاری نہیں کی گئی ہے۔
بھارت کے سابق کپتان اور ہاکی انڈیا کے موجودہ صدر دلیپ ٹرکی نے کہا ہے کہ بورڈ کو ابھی تک بھارت میں ہونے والے دو بڑے ٹورنامنٹ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اور مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حکومت کی طرف سے باقاعدہ منظوری نہیں ملی ہے۔
میڈیاجاری قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے، ٹرکی نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ پاکستان کے دونوں ٹورنامنٹوں میں شرکت کی توقع ہے، ہاکی انڈیا کو ابھی تک کوئی باضابطہ منظوری نہیں ملی ہے۔
-
سلہٹ ٹیسٹ: آخری دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
سلہٹ ٹیسٹ: آخری دن کا آغاز، پاکستان کو جیت کیلئے 121 رنز درکار
-
لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
-
گراؤنڈ میں جو کچھ ہواچلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے، اسد شفیق
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 آؤٹ
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل