پھر موقع ملا تو بھی برائن لارا کا ریکارڈ نہیں توڑوں گا، ویان ملڈر
جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 367 رنز بنائے انہیں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹر برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کےلیے صرف 34 رنز درکار تھے۔
بلاوائیو میں دوسرے دن کے اختتام پر ویان ملڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ ایک لیجنڈ کرکٹر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برائن لارا نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بنائے، چاہتا تھا کہ ریکارڈ لارا کے پاس ہی رہے، دوبارہ موقع ملا تب بھی ایسا ہی کروں گا۔
جنوبی افریقی کپتان نے یہ بھی کہا کہ سب سے پہلے میں نے یہ سوچا کہ رنز بہت ہوچکے ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ برائن لارا کا ریکارڈ توڑوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بہت خاص اننگز تھی، اچھی بات یہ کہ میری اننگز ٹیم کے کام آئی۔
ویان ملڈرنے 334 گیندوں پر 367 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز 49 چوکوں اور 4 چھکوں سے مزین تھی۔
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
-
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز کی پاکستان گولڈ کے خلاف 128 رنز سے فتح