دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے کیخلاف جنوبی افریقا کی جیت کے امکانات روشن
جنوبی افریقا نے زمبابوے کے خلاف 626 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں حریف ٹیم کو صرف 170 رنز پر ڈھیر کردیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر فالو آن کی شکار زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 51 رنز بنالیے ہیں۔
زمبابوے پر جنوبی افریقا کو دن اختتام تک 405 رنز کی برتری حاصل کی ہے،یوں میزبان ٹیم کی اننگز سے شکست کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
دوسرے دن کے آغاز میں جنوبی افریقا نے 465 رنز 4 وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی، کپتان ویان ملڈر نے اپنی ٹرپل سنچری297 گیندوں پر مکمل کی۔
جنوبی افریقی کپتان 367 رنز کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے اور ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 626 رنز ہوچکا تھا تو انہوں نے اننگز ڈیکلیر کردی۔
زمبابوے کی پہلی اننگز کے دوران جنوبی افریقی بولر حاوی نظر آئے، شان ارون 83 رنز ناٹ آؤٹ کے سوا کوئی بیٹر زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم 170 پر پویلین لوٹ گئی۔
میزبان ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوئی، زمبابوے نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 51 رنز بنائے ہیں۔
-
بابر نے اتنا اسکورکیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں: اظہر محمود
-
ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلادیتے ہیں: حسن علی
-
ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں: سہیل تنویر
-
پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے سینٹرل پولینڈ اوپن میں سلور میڈل جیت لیا
-
پی ایس ایل الیون: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست
-
پی ایس ایل 11:ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرا دیا
-
پاک زمبابوے ویمن کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹو نکالنا مشکل ہوجاتا ہے، محمد رضوان
-
مسلسل ساتویں شکست، راولپنڈیز پلے آف کی دوڑ سے آؤٹ
-
انگلش کرکٹر معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کو کیوں ترجیح دی؟
-
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگ کے چیلنجز کیلئے بھرپور تیاری
-
پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان