پی سی بی نے 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے ڈومیسٹک کیلنڈر کے مطابق سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔
حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں اور میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے اور حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہیں اور 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ کھیلا جائے گا اور اس کے تمام میچز جڑواں شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کئے گئے ہیں۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔ سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست شامل ہیں جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل ہے۔
ڈومیسٹک کیلنڈر کے مطابق چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہیں، پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III اس کے علاوہ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی ہے اور کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔
-
ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
-
زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی
-
یووراج سنگھ نے اپنے کینسر کی بیماری سے لڑنے کی روداد سنا دی
-
پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی: سکندر رضا
-
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی
-
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا
-
زلمی کی کنگز کیخلاف 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی
-
بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
-
برازیل کی خاتون فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
-
مالدیپ کی پاکستان کو چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت
-
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے