July 07, 2025 | 12:13 pm
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کو ختم کردیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2025- 26 سے چیمپئنز کپ کو ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ پہلے مینٹورز اور چیمپئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لیا تھا اور پھر چیمپئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
شعیب ملک نے مینٹور کے عہدے سے استعفی بھی دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ چیمپئنز کپ کی پانچ ٹیموں کے لیے پانچ مینٹورز کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2025- 26 سے چیمپئنز کپ کے لیے شعیب ملک، سرفراز احمد، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کو بطور مینٹور پانچ ٹیموں کی ذمہ داری سپرد کی گئی تھی۔
مزید خبریں
-
امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
-
البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے
-
فرنچ اوپن ٹینس: جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں
-
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
-
نیٹلی اے بیکر پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی سے متاثر
-
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
-
آسٹریلوی ہائی کمیشن کی پاکستان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
-
پرو لیگ سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی باہر
-
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی ذمہ داریاں مکمل
-
ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی: شاہین آفریدی

