July 07, 2025 | 11:22 am

کرس ووکس نے ویان ملڈر کو کنگ بابر کہہ کے طنز کرنے کی وجہ بتا دی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انگلش کرکٹر کرس ووکس نے ویان ملڈر کو کنگ بابر کہہ کے طنز کرنے کی وجہ بتا دی۔

کرس ووکس نے معین علی کےساتھ ایک پروگرام میں کنگ بابر والے کمنٹ پر کھل کربا ت کی۔

کرس ووکس نے وضاحت دی کہ وِیان ملڈر کی انسٹاگرام پوسٹ پر "کنگ بابر" مذاق کے طور پر لکھا کیونکہ سارے فینز ویان ملڈرکو کنگ بابر کےنام سے چھیڑتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی لیگ میں ویان ملڈر کے ساتھ کھیل چکا تھا، ویان ملڈر اور بابر اعظم کے درمیان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران تلخ کلامی کے بعد پاکستانی فینز جذباتی ہوگئے تھے۔

کرس ووکس نے کہا کہ ملڈر کو پاکستانی فینز انسٹاگرام پر کنگ بابر لکھ کر چھیڑ تے تھے اور ہم دوست بھی ہنسی مذاق میں بار بار کنگ بابر کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کنگ بابرکمنٹ کرنے پر بابر فینز نے مجھے بھی نشانے پر لے لیا مگر بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا، غلط مطلب نکالا گیا۔