ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان نے فلپائن کو ہرا دیا

بحرین میں اے وی سی ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے فلپائن کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیاب آغاز کیا ہے
پاکستان کی جانب سے مراد خان، آفاق خان اور مصور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بحرین کے شہر مناما میں ایشین والی بال نیشنز کپ کے پہلے روز پاکستان نے فلپائن کے خلاف زبردست کھیل پیش کیا۔
پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس جیت کر میچ میں گرفت مضبوط کی تاہم تیسرے سیٹ میں فلپائن نے کم بیک کیا اور 2-1 سے برتری حاصل کی، چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور فلپائنز نے بھرپور فائٹ کی لیکن پاکستان اس کے لیے ایک مضبوط حریف ثابت ہوا۔
پاکستان نے چوتھا سیٹ جیت کر 1 گھنٹہ 6 منٹ جاری رہنے والا میچ 25-18، 25-12، 18-25 اور 25-22 سے اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے آفاق خان، مصور خان، مراد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
میچ میں پاکستان نے اٹیک سے 48 پوائنٹس بٹورے جبکہ بلاک سے 14 پوائنٹس حاصل کیے، حریف کی غلطیوں کو 28 پوائنٹس میں تبدیل کیا، پاکستان ایونٹ میں اپنا اگلا میچ جمعرات کو چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان