June 17, 2025 | 03:54 pm

آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027ء سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار روزہ ٹیسٹ کے ایک دن میں 98 اوورز ہوں گے اور صرف چھوٹے ممالک ہی چار دن کا ٹیسٹ کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بد دستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر آئی اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

آئی سی سی نے پہلی مرتبہ 4 روزہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت 2017 میں دی تھی، آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ میچ چار روز کا ہونے سے لاگت کم آنے کےساتھ کم وقت میں زیادہ میچز کا انعقاد ممکن ہوگا۔