June 17, 2025 | 03:19 pm

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) مالی بحران کا شکار ہوگیا اور پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کردی۔

پی بی ایس اے کا کہنا ہے کہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے، رواں میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اور 6 ریڈ چیمپین شپ، آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپین شپ میں شرکت مشکل ہے۔

پی بی ایس اے کے مطابق اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل ہے اور جولائی 2024 کے بعد سے پی بی ایس اے کو اسپورٹس بورڈ سے کوئی اسپیشل گرانٹ نہیں ملی۔

پی بی ایس اے کا بتانا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ سمیت پچھلے چار ایونٹس میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی مگر اب فنڈز کی کمی کی وجہ سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کیلنڈر چلانا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

پی بی ایس اے نے کہا کہ ہم آئی پی سی وزارت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں فنڈز کے اجرا میں کردار ادا کرے۔