June 17, 2025 | 02:41 pm

بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

ایشیا اوشیانا زون تھری کے گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ گروپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے تاجکستان کو دو ۔ ایک سے شکست دے دی۔

آشنا سہیل نے پہلے سنگلز جیتا پھر مہک کھوکھر کے ساتھ ڈبلز میں کامیابی حاصل کی، پہلے سنگلز میں آمنہ قیوم ، انیسہ یاخیاوا کے خلاف تیسرے سیٹ میں ریٹائر ہوگئیں۔

آمنہ نے پہلا سیٹ چھ ۔ ایک سے جیتا ، دوسرا میں پانچ سات سے شکست ہوئی، تیسری سیٹ کا پہلا گیم ہارنے کے بعد آمنہ میچ جاری نہ رکھ سکیں۔

دوسرے سنگلز میں اشنا سہیل نے سائیورا راجابیلیوا کو چھ ۔ تین اور چھ ۔ ایک سے شکست دی، ڈبلز میں اشنا سہیل اور مہک کھوکھر نے تاجکستان کی جوڑی کو شکست دی۔

انیسہ یاخیاوا اور سمعیہ تختایوا کے خلاف پاکستانی پیئر چھ ۔ صفر اور چھ ۔ ایک سے کامیاب ہوا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ ترکمانستان سے کھیلے گا۔