June 17, 2025 | 02:32 pm

بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے پر ایرون فنچ خوش

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بننے پر سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایرون فنچ نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بابراعظم کے بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔

ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے اور بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے ، انہوں نے دنیا میں بہترین پرفارمنس دی ہے۔

ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی فینز کےلئے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابراعظم جیسے سپر اسٹارکو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں اور شاہین شاہ آفریدی میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہوگی، میں بہترین کھلاڑیوں کو بگ بیش میں کھیلتا دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔