June 17, 2025 | 11:25 am

ارشد ندیم فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل

پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی کے بعد اب ارشد ندیم کو فوربس میگزین ایشیا کی تھرٹی انڈر تھرٹی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسپورٹس اور اینٹرٹینمنٹ کی اِس فہرست کا مقصد اگلی نسل کے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 2024 میں 92.97 میٹرز کی جیولن تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ توڑا تھا اور 30 سال بعد پاکستان کے لیے پہلا انفرادی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ فوربس نے اُس کامیابی کو شاندار قرار دیا تھا۔

ارشد ندیم نے گزشتہ مہینے ایشیئن ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ جیت کر اپنی جیولن برتری برقرار رکھی تھی۔