پلیئرزکو علم ہےکہ کون ساپلیئرکون سے فارمیٹ میں فٹ ہے: عاقب جاوید
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاویدکا کہنا ہےکہ پلیئرز کو بھی علم ہےکہ کونسا پلیئر کونسے فارمیٹ کے اندرفٹ ہے، بابراعظم ہو یا کوئی بھی کرکٹر ہو گیم سب کے لیے اوپن ہے۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے چیلنجز بے شمار ہیں انہیں اس کے لیے تیار رہنا ہے، بابر اعظم ہو یا کوئی اور پرفارمنس سے اس نے کھیلنا ہے اور پرفارمنس سے کوئی بھی آگے آسکتا ہے، پراسیس کو جاری رہنا چاہیے لیکن ہمارے پراسیس کو روک دیا جاتا ہے، ماضی میں اکیڈمیز کا پراسیس جاری تھا تو کھلاڑیوں کی لائنیں لگی ہوتی تھیں، پراسیس جاری رہتا ہے تو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اس سرکل میں پاکستان کے بڑے اچھے امکانات ہیں۔
عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اچھی پوزیشن میں دیکھیں گے، ریورس سوئنگ اور اسپن کے شعبے پرکام کرنا ہے، مجھے نہیں یاد کہ ٹیم کے معاملات میں ہم ایک پیج پر نہ رہے ہوں، کپتان اور کوچ ساتھ مل کر کام کرتے ہیں،6 ماہ میں ہر کرکٹ میں رزلٹ آئیں گے چاہے مینز ہو یا ویمنز۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا پہلا روز ہے، یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بھی بحالی ہے، انڈر 19 کے لیے عمل شروع کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 60 کھلاڑی بلائیں گے پھر 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے، براہ راست کھلاڑی ٹیموں میں آرہے تھے اب ایک عمل کے ساتھ اوپر آئیں گے، اس عمل کے لیے اکیڈمیز کو فعال کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح ہم اکیڈمیز میں ڈویلپمنٹ لائیں گے، بائیو مکینکس لیب کو اکیڈمی میں لا رہے ہیں،تمام سہولیات ہم اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں کلب اسکول اور کالج کرکٹ بہت مضبوط تھی، کلب اسکول اور کالج کرکٹ نرسری کی حیثیت رکھتی تھی، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی گئیں، کلب کرکٹ تقریباً ختم ہو گئی ہے اس کی وجہ میدانوں کا کم ہونا ہے، پی سی بی چاہتا ہےکہ کلب کرکٹ بھی اسی طرح چلے جیسے پہلے چلتی تھی۔
-
فیفا کو خدشہ ہے ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں، رپورٹ
-
گول کیپر کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
-
ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
-
امریکا میں داخلے سے روکنے پر فیفا ریفری عمر ارتان نے خاموشی توڑ دی
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
-
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
-
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
-
امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن
-
سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
-
بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان
-
پرو لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم آج کراچی پہنچے گی