June 17, 2025 | 10:06 am

بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے کتنے میں معاہدہ ہوا ؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتا ن بابر اعظم کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز سے کتنے میں معاہدہ ہوا ؟ اس کی تفصیل سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لئے سکسرز سے تقریباً دس کروڑ روپے کا معائدہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے۔

بی بی ایل کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا ہے اور پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباََ پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلی بار بی بی ایل میں شِرکت کر رہے ہیں اور بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی۔