June 17, 2025 | 08:54 am

صوفی ڈیوائن ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی

نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرہوجائیں گی۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گی۔

صوفی ڈیوائن 152 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں، ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں برانز میڈل جیتا تھا۔

نیوزی لینڈ ویمن نے صوفی ڈیوائن کی قیادت میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

صوفی ڈیوائن 7 ہزار 421 انٹرنیشنل رنز بناچکی ہیں جس میں انہوں نے ون ڈے میں 8 سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری بنائی ہے۔

انٹرنیشنل کیریئر میں صوفی ڈیوائن نے 226 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں، صوفی ڈیوائن ویمن کرکٹ کی ایک ٹاپ آل راؤنڈر ہیں۔