حکومت سندھ کیجانب سے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے پاکستان کی خاتون باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کردی۔
پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی شازیہ کریم سنگھار، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق اوراسد نبیل گبول کی باکسر عالیہ سومرو سے لیاری میں ملاقات کی۔
وزیراعلی سندھ اور وزیر کھیل سردارمحمدبخش مہرکی ہدایت پر اراکین اسمبلی اور ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق نے 46.5 لاکھ روپے کا چیک عالیہ سومرو کو پیش کیا۔
ترجمان سند ھ حکومت شازیہ کریم سنگھار کے مطابق سندھ حکومت نے اگست میں ہونے والے دبئی میں بھارتی حریف سے مقابلے کے لیے عالیہ سومرو کو مالی معاونت فراہم کی۔
شازیہ کریم سنگھار نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچےکو بہتربنانےپر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے عالیہ سومرو کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان