June 16, 2025 | 03:06 pm

عبداللہ شفیق کا یار کشائر کرکٹ کاؤنٹی کلب سے معاہدہ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق کا کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ ہو گیا ہے۔

یار کشائر کرکٹ کاؤنٹی کلب نے عبداللہ شفیق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے اور عبداللہ شفیق اگلے ہفتے یارکشائر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

عبداللہ شفیق کاؤنٹی کرکٹ کے دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے اور عبداللہ شفیق وٹالٹی بلاسٹ کے آخری چار گروپ میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

کاؤنٹی میچز کے بعد عبداللہ شفیق ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور حوالے سے عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ یارکشائر کے ساتھ موقع ملنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ ناٹنگھم شائر کے خلاف بڑے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے بےتاب ہوں۔