بابر کے بعد رضوان اور شاہین کے بھی بگ بیش کیلئے معاہدے

رپورٹ: عبدالماجد بھٹی۔۔۔ پاکستان کرکٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کا ستارہ گردش میں ہے لیکن تینوں کھلاڑی اس سال بگ بیش لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے بعد محمد رضوان نے میلبرن رینی گیڈز اور شاہین آفریدی نے برسبین ہیٹ سے پلاٹینم کیٹگری میں معاہدے کر لئے ہیں۔
پاکستانی کرکٹرز نے پری ٹورنامنٹ سائننگ کرلی ہے جس کا اعلان فرنچائز کریں گی۔ بابر اعظم گذشتہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔
سڈنی سکسرز سے بابراعظم کا معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑے اور پرکشش معاہدوں میں سے ایک ہے۔ سڈنی سکسرز کے مطابق قوانین کے تحت کوئی بھی ٹیم ڈرافٹ سے قبل کسی بھی ایک انٹرنیشنل پلیئر کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرسکتی ہے۔
بگ بیش لیگ کے سیزن 15 کے لیے شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، اُسامہ میر اور خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے اور ڈرافٹ 19 جون کو شیڈول ہے۔
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان