قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا روز

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے دن کا آغاز ہوچکا ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں کھلاڑی مختلف سیشنز میں شریک ہیں، کیمپ کے پہلے روز کا پہلا سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگیا ہے۔
پہلے سیشن میں کھلاڑیوں نے رول سپیسیفک ٹریننگ اور ٹیکنیکل ریفائنمنٹ میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے جم سیشن کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس بھی کی۔
خیال رہے کہ پہلے روز کا دوسرا سیشن دوپہر کو شروع ہوگا اور دوسرے سیشن میں کھلاڑی فیلڈنگ اور باؤلنگ پریکٹس کریں گے۔
اس بیس روزہ کیمپ میں47 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں 15کھلاڑی کیمپ میں مدعو کیے گئے ہیں، کیمپ کا دوسرا مرحلہ 23جون سے اور تیسرا مرحلہ 30 جون سے شروع ہوگا۔
این سی اے میں 16 جون سے کیمپ میں شریک 15 کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، بابر اعظم، حسن نواز،معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی،عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں کو فٹنس میں اضافہ کرنے اور کھیل کے دیگر پہلوؤں پر توجہ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ اس کیمپ کے دوران ہر کھلاڑی کو کوچز کے ساتھ براہ راست رابطے کا موقع ملے گا اور ہماری کوشش ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کی طویل مدتی ترقی میں معاون ثابت ہو۔
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان