June 14, 2025 | 03:27 pm
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔
پاکستان میں فٹبال کے مستقبل پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ اور سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ نے شرکت کی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی اور پی ایف ایف کی قیادت بھی شریک ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ماضی کی انتظامی و سیاسی رکاوٹوں کو تسلیم کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فٹبال کی بحالی میں فیفا کی سرپرستی و رہنمائی کا کلیدی کردار ہے۔
اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ فٹبال قومی اتحاد اور فخر کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، فٹبال کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
مزید خبریں
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان
-
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
-
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان