June 13, 2025 | 02:06 pm

بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہوگیا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے ہوگیا ہے۔

یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے اور اب بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

بابر اعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے، جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔

اس بارے میں بابراعظم کا کہنا ہے کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور میں ورلڈکلاس بیٹر اسٹیوسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔

سڈنی سکسرز کے جنرل منیجر ریچل ہائینز نے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو سکسرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، باصلاحیت اورانتہائی تجربہ کار بابراعظم ہماری ٹیم کے لیے نہایت قیمتی اثاثہ ہیں۔

ریچل ہائنز نے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور ثابت شدہ لیڈر ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ فینز بابراعظم کو سکسرز کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔

مزید خبریں